ٹی ٹونٹی میچز , ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی

 ٹی ٹونٹی میچز , ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:    تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کےلئے ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

پی سی بی کے مطابق مہمان ٹیم دورے میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
یہ میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 18 اپریل سے تین مئی تک کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک کے مطابق سیریز سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مددملے گی۔