اسلام پورہ :  پولیس نے شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام  بنا دی 

اسلام پورہ :  پولیس نے شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام  بنا دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عا بد چوہدری :اسلام پورہ پولیس کی کاروائی، شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام  بنا دی۔ 

دو ملزمان گرفتار لاکھوں مالیت کی 12 کلو منشیات برآمد  کر لی گئی۔ملزمان سے 6 کلو چرس اور 6 کلو افیون سمیت 2 غیر قانونی پستول برآمد ہوئے۔

ملزمان منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیاَ۔

گرفتار ملزمان میں اویس اور ہمرس عرف سونو مسیح شامل مقدمات درج کر لیے گئے۔

ایس پی سٹی نے منشیات کی سپلائی ناکام بنانے پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دی۔

 ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے، شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔