چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہو گی:محسن نقوی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کےابتدائی ڈیزائن محسن نقوی کو پیش کر دیے گئے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی حکام کے ساتھ ابتدائی ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہو گی۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کی بہتری کیلئے نیسپاک حکام کو ضروری ہدایات دیں اور اپ گریڈیشن کا حتمی پلان جلد تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ سہولتوں کی بہتری کے ساتھ میچ ویو کو بہتر بنانے کا پلان بھی تیار کیا جائے۔  محسن نقوی نےہاسپٹلٹز باکس میں اضافے اور نشتوں کو آرام دہ بنانے کی ہدایت بھی کی۔

نیسپاک حکام نے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو تینوں سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے بریفنگ دی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی، جنرل مینجر نیسپاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔