لیاقت آباد:گھر کے باہر کھڑا شہری لٹ گیا

لیاقت آباد:گھر کے باہر کھڑا شہری لٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)ڈکیتی و راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ۔ لیاقت آباد کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے شہری عدنان کو لوٹ لیا ۔ سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔
 واردات گزشتہ رات ساڑھے 9 بجے ایس بلاک ماڈل ٹاؤن میں ہوئی ، سی سی ٹی وی میں شہری عدنان گھر کے باہر کھڑا موبائل فون استعمال کرتا نظر آتا ہے ، اسی دوران موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو گن پوائنٹ پر اسے یرغمال بنا لیتے ہیں ۔ ایک ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا جبکہ دیگر 2 نے موبائل فون اور نقدی چھین لی ۔

 واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوتے دکھائی دیتے ہیں ۔ دوسری جانب متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ لیاقت آباد میں جمع کرا دی ہے ۔