ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک نے معاشی مشکلات کےشکار عوام کو بڑی خبر سنادی

اسٹیٹ بینک نے معاشی مشکلات کےشکار عوام کو بڑی خبر سنادی
کیپشن: State Bank of Pakistan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے معاشی مشکلات کا شکار پاکستانی  شہریوں کو بڑی خبر سنائی ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق ملکی تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر سے کم ہوکر 18 ارب ڈالر پر آگیا  ہے۔ 

 اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2023 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جولائی 2022 سے فروری 2023 تک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.86 ارب ڈالر رہا، مالی سال 23-2022 کے 8 مہینوں کا تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر تھا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 22 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارت،خدمات اور آمدن کا خسارہ  33 ارب تھا۔

Bilal Arshad

Content Writer