پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا چیک پوسٹ پر حملہ: پولیس

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا چیک پوسٹ پر حملہ: پولیس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھکر میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے مبینہ طور پر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق  علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان جاتےہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی، انہیں چیکنگ کے لیے روکا گیا تو انہوں نے چیک پوسٹ پر ہنگامہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ کے پی کےاورپنجاب سرحد پرچیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے، چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے،۔

پولیس کے ڈی پی او محمد نوید بھی موقع پر پہنچ گئے اور  واقعہ کا جائزہ لیا جارہا ہے.

Ansa Awais

Content Writer