رنبیر اور شردھا کپور کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ،سوشل میڈیا پر دھوم  

Ranbir kapoor,Shardha kapoor dance,video viral
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور شردھا کپور کی نئی فلم کی لیک ہونے والی ایک ڈانس ویڈیو کلپ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔یہ ویڈیو کلپ اداکارہ شردھا کپور کے ایک فین پیج کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی یہ ڈانس ویڈیو ہدایتکار لوو رنجن کی فلم کی ہے جس کے ٹائٹل کا انتخاب ابھی ہونا باقی ہے۔اس ویڈیو میں اداکار رنبیر کپور نیلے رنگ کا کرتا جبکہ شردھا کپور پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں جبکہ پس منظر میں رقاصوں کی بڑی تعداد اور شاندار پنڈال دیکھ کر یہ ایک شادی کی تقریب کا منظر لگ رہا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اپنی اس نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے اس وقت دہلی میں موجود ہیں، فلم ساز بونی کپور بھی اس فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔اطلاعات کے مطابق بونی کپور اس فلم میں 39 سالہ رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کریں گے۔