مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر

Train schedule distrubed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ریلوے سسٹم پر کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کاشیڈول متاثر رہا، لاہور آنے والی 10 سے زائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار رہی، قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ، بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے،کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس 2گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

 عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 40منٹ، تیزگام ایکسپریس 1 گھنٹہ40منٹ، جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ 30منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی خیبر میل ایکسپریس 1گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔