ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر اوباش نوجوانوں کا حملہ

 خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر اوباش نوجوانوں کا حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر اوباش نوجوانوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ 

ذرائع کے مطابق مانسہرہ اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر پر تین اوباش نوجوانوں نے حملہ کردیا، اوباش نوجوانوں نے ماروی ملک شیر کی گاڑی کو سامنے گاڑی کھڑی کر کے روکا اور گالم گلوچ کی، گالم گلوچ کے ساتھ خاتون اے سی کو ہاتھ سے پکڑ کر گاڑی سے نکالنے کی کوشش بھی کی۔ اے سی صاحبہ کا کھینچا تانی میں ہاتھ زخمی ہو گیا جبکہ خاتون اے سی کا گن مین اور ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

پولیس نے تینوں اوباش نوجوانوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-03-20/news-1647766923-5106.jpg

واضح رہے کہ چند ماہ قبل صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں سیوریج کے تنازعہ پر ہونے والی تلخ کلامی پر رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کو قتل کر دیا تھا