ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی کرلی، تصویر وائرل

گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی کرلی، تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سےمنگنی کر لی ہے، انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکارہ نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ہاتھ کی انگلی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے، اس تصویر کے کیپشن میں آئمہ نےشہباز شگری کو ٹیگ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے مداحوں کو حیران کردیا، زندگی کے بڑے فیصلے کے بارے اچانک اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے، گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔پوسٹ کی گئی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے انگلی میں خوبصورت قیمتی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے، اس تصویر میں انہوں نے تحریر تو کچھ نہیں مگر شہباز شگری کو ٹیگ ضرور کیا۔جس سےواضح ہے کہ دنوں جلد ہی ایک ہونے والے ہیں۔خبر پھیلتے ہی ساتھیوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارک باد کاسلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ماہ گلوکارہ آئمہ بیگ  ایک پیغام میں اپنی شادی کے بارے بات کی تھی،انہوں نے شہباز شگری کے حوالے سے بتایا کہ وہ بہت اچھے اور باصلاحیت انسان ہیں، جیسے ہی مصروفیات کم ہو جائیں گی ہم یقینی طور پر شادی کر لیں گے۔ فی الحال ساری توجہ گلوکاری پر ہے۔ایک سوا ل کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر گلوکاری کے شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی تو اداکاری بھی کروں گی۔ اردو، انگریزی، پنجابی، فرانسیسی، چینی اور کورین زبان میں بھی گلوکاری کر سکتی ہوں۔

  آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ بچپن سے گانے کا شوق ہے، گلوکاری میرا پروفیشن نہیں بلکہ مشغلہ اور شوق ہے۔ نامور گلوکار سجاد علی، علی ظفر، ساحر علی بگا اور عاطف اسلم کے ساتھ گانا اعزاز کی بات ہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer