(سٹی42)وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے ٹویٹ کرتے تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے ٹویٹ کرتے تصدیق کی۔ ٹویٹ میں زلفی بخاری نےوزیراعظم اور ان کی اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کاکہناتھا کہ اللہ پاک وزیر اعظم اور خاتون اول کا جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
Wishing our First Lady & PM @ImranKhanPTI a speedy recovery.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) March 20, 2021
May Allah give them both shifa.
Vaccines are safe & must be taken, #PMIK had his first shot just a day ago, before which he was exposed already.
Please do get yourself & loved ones vaccinated and fight the fake news! pic.twitter.com/kh7HvD2Qv5
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں،معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے وزیراعظم نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم حکومتی سرگرمیاں گھر سے جاری رکھیں گے، وزیراعظم اہم اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک سے کریں گے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے تمام امور اور میٹنگز گھر سے ویڈیو کال پرکام جاری رکھیں گے۔
سیاسی وسماجی حلقوں کے لوگ ان کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں، رہنما ق لیگ و رکن قومی اسمبلی سالک حسین نے ٹویٹرپرٹویٹ کیا، ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلدصحت یابی کیلئےدعاگوہیں ،قوم کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں،وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کریں۔