ہراسگی کیس؛ بابراعظم نے حامیزہ کیخلاف اہم قدم اٹھا لیا

ہراسگی کیس؛ بابراعظم نے حامیزہ کیخلاف اہم قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  قومی کرکٹر بابر اعظم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی درخواست میں ایف آئی اے اور حامزہ مختار کو فریق بنایا گیا ہے۔   درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین پلئیر ہیں،  بابر اعظم کئی بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیشن عدالت نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم سائبر کرائم رولز 2018 کے منافی ہے، مقدمہ درج کرنے کے حکم میں وجوہات بیان نہیں کی گئیں،  سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں جسٹس آف پیس مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کے پابند نہیں۔ بابر اعظم معصوم ہے اور ہائیکورٹ سے انصاف مانگ رہا ہے، سیشن عدالت نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے.

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے،  درخواست کے حتمی فیصلے تک مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

 یاد رہے کہ 2 روز قبل ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer