لاہور پولیس اہلکاروں کیلئے شفٹ سسٹم متعارف

لاہور پولیس اہلکاروں کیلئے شفٹ سسٹم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات کے پیش لاہور پولیس کے احتیاطی اقدامات جاری ہیں، پولیس میں پچاس سال سےزائدعمر کے اہلکاروں اور افسران کے لیے شفٹ سسٹم متعارف کروا دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور آفس میں تعینات ملازمین کے لیے بھی شفٹیں متعارف کروا دی گئیں ،نئے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق ایک شفٹ میں شامل ملازمین تین دن کام کریں گے،تین دن فرائض انجام دینے والے ملازمیں کو اگلے تین دن کا ریسٹ دیا جاۓ گا۔

اسی طرح سی سی پی او آفس اور انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں بھی شفٹ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے ، پولیس افسران کا کہنا تھا کہ شفٹیں متعارف کروانے کا مقصد پولیس ملازمین کو کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ ہے جس کی وجہ سے 5 یا اس سے زائد لوگوں کے ہجوم پر پابندی ہے، اس کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے طور پر مختلف تقاریب ، تہوار ،میٹنگ ، مجالس ،جلسے، میلے اور اجتماعات پر بھی  پابندی عائد کی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer