عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب سے جواب طلب

عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب سے جواب طلب
کیپشن: City42- Abdul Aleem Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر سید علی ظفر پیش ہوئے، درخواستگزار نے ڈی جی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہاکہ نیب نے آف شور کمپنی کیس میں طلب اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا، تمام اثاثہ جات، ٹیکس ریٹرنز الیکشن کمیشن میں خود ظاہر کیے، سیاست کے دوران کبھی خرد برد یا کرپشن کا الزام نہیں لگا۔ 2003 سے2007 تک صوبائی وزیر رہا، کوئی ٹھیکہ لیا نہ تنخواہ، بطور وزیر کبھی اختیارات سے تجاوز نہیں کیا، 2007 میں وزارت کے 11سال بعد زائد اثاثوں کا کیس بنایا گیا، نیب کو جسمانی ریمانڈ کے دوران بے گناہی کے ثبوت دیئے، نیب نے تفتیش مکمل کرلی، جوڈیشل ریمانڈپرجیل میں ہوں، بے قصور ہوں، ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈی جی نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer