(سٹی 42) شادمان انڈرپاس کے قریب مسافروں سے بھری سپیڈو بس کے اے سی بونٹ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔
ذرائع کے مطابق شادمان انڈرپاس کے قریب چلتی سپیڈو بس کے اے سی بونٹ میں اچانک آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد مسافر فور ابس سے باہر آگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پالیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، آگ معمولی نوعیت کی تھی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوئی۔