ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"کسی نے این آر او مانگا ہے تو حکومت ثبوت دے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنا غلط ہے، کسی نے این آر او مانگا ہے تو حکومت ثبوت دے، این آر او دینے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، لیڈر شپ کی تضحیک جمہوریت کیلئے خطرہ ہو سکتی ہے۔

احتساب عدالت نےپیپکومیں 437 افراد کوغیر قانونی بھرتی کرنےکےالزام میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کےریفرنس کی سماعت8 اپریل تک ملتوی کردی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نےاحتساب عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے۔ بلاول بھٹو کو ایک ایسی کمپنی کے کیس میں تفتیش کے لیے بلایا جا رہا ہے جب کمپنی قائم ہوئی اس وقت ان کی عمر ایک سال تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے سیاستدانوں کو بغیر ثبوت کے پہلے گرفتار کرنا، ان کا میڈیا ٹرائل شروع کرانا اور بعد میں ثبوت اکھٹے کرنا سوالیہ عمل ہے، پیپلز پارٹی احتساب کی حامی ہے، ایسا احتساب ہو جو سب کے لیے برابر ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ این آراو کا لفظ سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنا غلط ہے۔ آصف علی زرداری گھبرانے والے نہیں ان کے کیس کی تفتیش اب شروع ہو رہی ہے جبکہ چھ ماہ سے ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer