شوبز ستارے بھی پی ایس ایل کے دلدادہ نکلے

شوبز ستارے بھی پی ایس ایل کے دلدادہ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: لالی وڈ انڈسٹری کے نامور فنکار بھی پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد پر خوش، ادکاروں کا کہنا ہے کہ لاہوریے اپنی مہمان نوازی سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بھرپورداد سے نوازیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کےفنکار پی ایس ایل سیزن تھری کے لاہور میں میچ ہونے پربے حد خوش ہیں۔ معروف اداکارہ ہدایتکارہ ریما خان کہتی ہیں کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور ویلکم کرتی ہیں.

اداکارہ ماہ نور بھی کرکٹ کے میدان بحال ہونے پر خوش ہیں۔

حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل اور کرکٹ کا آنا تفریح بھی ہے، اور خوش آئند بھی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے میچز جہاں لاہوریوں کو بہترین تفریح دیں گے وہیں بین الاقوامی  کھلاڑیوں کوقذافی سٹیڈیم میں کھیلتےدیکھنا لاہوریوں کی کمزوری بن گیا ہے۔