ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث نکلا

 بیوی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرارخان:   بیوی کی آنکھ ضائع اورناک کی ہڈی توڑنےوالاخاوندنواں کوٹ پولیس نےدھرلیا ملزم ڈکیتی کے 7 مقدمات میں نامزد نکلا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم صفدر آئس کےنشےکاعادی اوربیوی پربلا وجہ تشددکرنامعمول بنا چکاتھا ملزم صفدر نےآج پھربیوی کو جان سے مار دینے کی نیت سے تشدد کیا جسکے نتیجے میں خاتون مضروبہ کی بائیں آنکھ ضائع اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

  ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ مضروبہ کوشدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کیخلاف مضروبہ کےبھائی شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہےتاہم اس سے قبل ملزم کیخلاف چوری، ڈکیتی کے7مقدمات تھانہ نواں کوٹ میں درج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کومزیدتفتیش کیلئےانویسٹی گیشن ونگ کےحوالےکردیا گیا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔