ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ 2026: منفرد قانون کی خلاف ورزی پر پیراگوئے کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ

ورلڈ کپ 2026: منفرد قانون کی خلاف ورزی پر پیراگوئے کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک غیرمعمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پیراگوئے کے مڈفیلڈر میگوئل المیرون نئے ضابطے کی خلاف ورزی پر ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ترکی کے خلاف گروپ مرحلے کے میچ کے دوران المیرون اپنے حریف کھلاڑی میرت مولدر سے گفتگو کر رہے تھے۔ بات چیت کے دوران انہوں نے اپنا منہ ہاتھ سے ڈھانپ لیا، جسے ٹورنامنٹ کے نئے قوانین کے تحت خلافِ ضابطہ عمل قرار دیا گیا۔

واقعہ میچ کے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں پیش آیا۔ مولدر نے فوری طور پر قریبی آفیشل کی توجہ اس جانب مبذول کرائی، جس کے بعد وی اے آر نے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ویڈیو ریویو مکمل ہونے پر ریفری ایوان بارٹن نے المیرون کو براہِ راست ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

ریڈ کارڈ کے وقت پیراگوئے کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی، جسے ٹیم نے میچ کے اختتام تک برقرار رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔

اس فیصلے نے فٹبال حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، تاہم قوانین کے مطابق ریفری اور وی اے آر کے فیصلے کو درست قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فیفا کے نئے ضوابط کے تحت میدان میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری سمجھے جا رہے ہیں۔