ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوالمنڈی مین بازار میں واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال، مکین صاف پانی سے محروم

گوالمنڈی مین بازار میں واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال، مکین صاف پانی سے محروم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: گوالمنڈی مین بازار میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ کئی روز سے غیر فعال ہونے کے باعث علاقے کے مکینوں کو صاف پینے کے پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق فلٹریشن پلانٹ مکمل طور پر بند ہے جبکہ اس پر نصب تمام نل بھی خراب ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پلانٹ کی بندش کے باعث انہیں پینے کے صاف پانی کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ شدید گرمی کے موسم میں فلٹریشن پلانٹ کی عدم فعالیت نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی میں تعطل شہریوں کے لیے باعثِ تشویش ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے، خراب نلوں کی مرمت کی جائے اور صاف پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور صاف پانی تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔