ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک سوشل میڈیا ریل سے 76 لاکھ بھارتی روپے کمائے، اوری کا حیران کن انکشاف

ایک سوشل میڈیا ریل سے 76 لاکھ بھارتی روپے کمائے، اوری کا حیران کن انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اوری نے اپنی آمدن سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے صرف ایک سوشل میڈیا ریل کے ذریعے 76 لاکھ بھارتی روپے کمائے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے اوری سے سوال کیا کہ وہ نہ کوئی باقاعدہ ملازمت کرتے ہیں اور نہ ہی فلمی دنیا میں سرگرم ہیں، اس کے باوجود ان کے پاس آمدن کا ذریعہ کیا ہے۔

اس پر اوری نے بتایا کہ ان کی زیادہ تر کمائی مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہاری معاہدوں اور خصوصی تقریبات میں شرکت سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ انہوں نے صرف ایک سوشل میڈیا ریل کے ذریعے 76 لاکھ بھارتی روپے حاصل کیے۔

اوری کے مطابق وہ مختلف ڈنر، شادیوں، سالگرہ اور دیگر تقریبات میں بطور مہمان شرکت کرتے ہیں، جس کے لیے وہ 15 سے 25 لاکھ بھارتی روپے تک معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریبات میں شرکت کے دوران وہ مہمانوں سے ملاقات کرتے ہیں، تصاویر بنواتے ہیں اور اپنے مخصوص انداز میں پوز دیتے ہیں، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں۔

اوری کے اس انکشاف نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی بھاری آمدن پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔