ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ، وزیر خزانہ اور اپوزیشن آمنے سامنے

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ، وزیر خزانہ اور اپوزیشن آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سیاسی گفتگو پر شدید ردِعمل سامنے آیا، جہاں صوبائی وزیر خزانہ نے اپوزیشن ارکان کی تقاریر پر احتجاج کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایوان کو سیاسی تقاریر کے لیے استعمال کیا گیا تو وہ ایسی گفتگو نہیں سنیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ بعض ارکان روزانہ ایک سزا یافتہ شخص کی تصاویر لہرا کر سیاسی بیانیہ بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کو سیاسی جماعتوں کی میٹنگ نہ بنایا جائے، جہاں روزانہ سیاسی تقاریر کی جاتی رہیں۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے، جس کے باعث ایوان میں شدید نعرے بازی اور شور شرابہ دیکھنے میں آیا۔