ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کا اعلان

لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :پٹرول اور ڈیزل کے بعد طیاروں کاایندھن اور لائٹ ڈیزل بھی سستا ہوگیا۔
جیٹ فیول کی قیمت میں56روپے 97 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 44 روپے 77 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔ 
جہازوں میں استعمال ہونےوالے فیول کی قیمت 56روپے 97 پیسے فی لیٹرکم ہونے کے بعد  238روپے 87 پیسے فی لیٹر پر آگئی،اس سےقبل جیٹ فیول کی قیمت 295روپے 84پیسےفی لیٹر مقرر تھی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 44 روپے 77 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 199روپے 98پیسے فی لیٹر مقررہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل اور جیٹ فیول کی نئی قیمتوں کااطلاق آج سےکیا گیا ہے۔