عابد چودھری: ستوکتلہ پولیس کی بروقت کارروائی نے ایک سنگین واقعے کو فوری طور پر قابو میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم نوید احمد بچی کو ڈرا دھمکا کر اس جرم کا مرتکب ہوا۔
ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ستوکتلہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر کے مطابق ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ کیس کی مکمل چھان بین کی جا سکے۔