ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرانا کاہنہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق

پرانا کاہنہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:پرانا کاہنہ کے علاقے پانچ نمبر سٹاپ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق نوجوان کی لاش پولیس کے حوالے کر دی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔