ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہ مانا توپاکستان ایک اور جنگ کرےگا؛ بلاول بھٹو

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہ مانا توپاکستان ایک اور جنگ کرےگا؛ بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں نے وعدہ کیا تھا بھارت کو بین الاقوامی سطح پربے نقاب کروں گا، بھارت کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہ مانا توپاکستان ایک اور جنگ کرےگا، جنگ دوبارہ ہوئی تو پھر6 دریا ہی پاکستان کے ہوں گے، بھارت پاکستان کو دہشت گرد ریاست ڈکلیئرکروانا چاہتا تھا، دنیا اب مان چکی پاکستان دہشت گرد ملک نہیں،دہشتگردی کامقابلہ کررہا ہے۔ 

بلاول بھٹو نے وطن واپسی پر جلسے سے خطاب میں کہا کہ صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کے کہنے پر وفد کے ہمراہ دورے کئے، محبت،  امین،  کشمیر اور عوامِ پاکستان کا پیغام لے کر گیا، آپ سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کوبلاکرجنگ جیتنے پرمبارکباد دی، سب نے تسلیم کیا کشمیر بین الاقوامی ایشو ہےیہ ہم سب کی جیت ہے، امریکی صدر نے کہا وہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے تیارہیں۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ  جنگ کے دوران اپنے سات گناہ بڑے ملک کو منہ توڑ جواب دیا، یہ ہمارا فخر ہے، پاکستان کامیاب رہا اور بھارت ناکام رہا، سفارتی سطح پر بھارت کے پاس وسائل اور پیسہ زیادہ ہے، لیکن ہم نے پوری دنیا میں سفارتی سطح پر اور بیانیئے کی سطح پر بھارت کو شکست دی۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر کا پیغام دنیا کے سامنے رکھا، کشمیر بھارت کا اندورنی مسئلہ نہیں ہے، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کشمیر کیلئے ایٹمی جنگ بھی کرسکتاہے، کشمیر کی ہر سطح پر آواز اُٹھائیں گے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے بھارت مناتا نہیں تھا اب دینا کو معلوم ہے کہ ہم نے اُن کے 6 طیارے گرائے، پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، یہ ہماری جیت ہے پاکستان کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک سندھو پر حملہ نہیں ہوا، بھارت نے ہمارے سندھو پر حملہ کیا، ہم نے برطانیہ،  یورپ اور دنیا میں سندھو کی بات کی، سندھ پر حملہ تو کیا کوئی میلی آنکھ سے بھی دیکھے تو  اسے چھوڑیں گے نہیں، ہم اپنے پانی اور سندھو کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت پاکستان کو ٹررستان کہلوانا چاہتا ہے، ہم امریکہ،  برطانیہ اور یورپ ہو کرآئے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ ہم دہشتگرد نہیں امن پسند ہیں، دنیا کو معلوم ہے کہ یہ دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں، اور یہی مودی کی ہار ہے،  بھارت کو عبرت ناک شکست دینے پر ہم سب کو فخر ہے ۔ 

ہمارا اور آپ کا نعرہ ہے کھپے کھپے پاکستان کھپے، آئندہ الیکشن ہوں گے تو ہم ان تمام پارٹیوں کو عبرت ناک شکست دیں گے۔ 

قبل ازیں بلاول بھٹو کی سفارتی دورے کے بعد وطن واپسی پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اورکارکنان استقبال کیلئے ائیر پورٹ پہنچے۔ پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو کا امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ کے باہر فقیدالمثال عوامی استقبال کیا گیا۔ 

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اس موقع پر شرکاسے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تینوں نسلوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔ ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو جوہری پروگرام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے بھارت ے دانٹ گھٹے کردیئے ، ہمارے ائیرفورس کے ہیروز نے بھارت کے رائفل گرائے، پاکستان کی پوری دنیا میں تعریف ہو رہی ہے۔