سٹی 42 : سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپگریڈیشن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پراجیکٹ لانچنگ میٹنگ اسکردو کے ایک مقامی ریزورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں سوئٹزرلینڈ کمپنی انٹرپلین اور مقامی پارٹنرز نے منصوبہ سے متعلق اپنی حکمت عملی پیش کی۔
پی اے اے کے ڈائیریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،ایڈیشنل ڈائریکٹرپراجیکٹ مانیٹرنگ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ائیرپورٹ مینیجر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے میٹنگ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں مقامی حکومت، عسکری نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے ۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ آپ گریڈیشن ڈیزائین کنسلٹنسی کی لاگت 180 ملین روپے ہے، ڈیزائین اور پی سی ون کے مکمل ہونے پر اپرگریڈیشن منصوبہ کی باقاعدہ تعمیر ایک سال میں شروع ہوجائیے گی۔ اس موقع پر تمام اسٹیک ہولڈرز نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، شرکاء نے اسکردو کو بین الاقوامی سیاحت کا مرکز بنانے کے حوالے سے بھی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے منصوبے کی تعریف کی، شرکاء نے فضائی روابط کی ترقی کے ذریعے علاقائی معیشت کی ترقی کے لئے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی کوششوں کو سراہا ۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سیاحت اور تجارت کا نیا گیٹ وے بنے گا۔