سٹی 42 : ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز آذر بائیجان کے شہر باکو سے لاہور پہنچ گئی .
ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے، جس کے بعد پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے 121 مسافر آج سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ پر بحفاظت وطن پہنچے۔ اس تمام عمل میں ایران اور آذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔
قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی۔
پی آئی اے نے اس مشکل گھڑی میں بھی قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی خدمات پیش کیں، جو اس کی دیرینہ روایت ہے۔