سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے اراکینِ قومی اسمبلی شاکر بشیر عوان، احمد رضا مانیکا، ریاض الحق جاج، ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ۔
اراکینِ قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو عوام دوست اور پاکستان کی معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی.
ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی، ساتھ ہی ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا ۔
وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر مملکت پاور ڈویژن عبد الرحمن کانجو اس موقع پر موجود تھے۔