ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سوشل سکیورٹی کاخواتین ورکرزکیلئےکنٹری بیوشن6سےکم کرکے3فیصدکرنیکافیصلہ

پنجاب سوشل سکیورٹی کاخواتین ورکرزکیلئےکنٹری بیوشن6سےکم کرکے3فیصدکرنیکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب سوشل سیکیورٹی ادارے نے خواتین ورکرز کے لیے کنٹری بیوشن کی شرح 6 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پالیسی میں تبدیلی کے مطابق پہلے مرد و خواتین دونوں ورکرز کے لیے مالکان کو 6 فیصد سوشل سیکیورٹی فنڈ جمع کروانا ہوتا تھا، اب صرف خواتین ورکرز کے لیے کنٹری بیوشن کم کر کے 3 فیصد کر دی گئی ہے۔تمام ادائیگیاں ورکرز کی تنخواہ سے کٹوتی کے بغیر، صرف مالکان کی ذمہ داری ہوتی تھیں۔
ادارے کو اربوں روپے کا مالی شارٹ فال ہو سکتا ہے۔صرف خواتین کی بھرتی سے مرد ورکرز کے روزگار کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رعایت ورکرز کے بجائے صرف فیکٹری مالکان کو فائدہ پہنچائے گی۔خدشہ ہے کہ فیکٹری مالکان زیادہ سے زیادہ خواتین ورکرز کو رکھیں گے تاکہ سوشل سیکیورٹی ادائیگی کم ہو جس سے مردوں کی بیروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے تجویز دی ہے کہ کنٹری بیوشن کو دوبارہ 6 فیصد کیا جائے اور ورکرز کے لیے سہولیات کا دائرہ کار بڑھایا جائے ساتھ ہی خواتین کو فائدہ دینے کے ساتھ ساتھ مرد ورکرز کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔