لاہوریوں کیلئے خوشخبری ، بڑی مشکل حل

 لاہوریوں کیلئے خوشخبری ، بڑی مشکل حل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان : لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، جائیداد کے معاملات اب گھر بیٹھے حل ہوں  جائیں گے۔جائیدادکی خریدوفروخت کیلئے اسٹامپ فروشوں کے پاس دھکے نہیں کھانےپڑیں گے۔ ڈی سی نے بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر الیکٹرانک رجسٹریشن کی سہولت کا آغازکردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق  جائیداد کی ای رجسٹریشن کی سہولت سے گھر بیٹھے ای اسٹامپ چالان حاصل کیا جا سکے گا۔ صارفین کو گھر بیٹھے ازخود وثیقہ لکھنے کی سہولت، بائع مشتری اور گواہان کا اندراج بھی کیا جا سکے گا ۔ کمپیوٹر کا علم نہ رکھنے والوں کیلئے لاہورکے 9 زونز میں ای رجسٹریشن ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

ای رجسٹریشن ہیلپ ڈیسک میں ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ سب رجسٹرار کے سامنے بیانات اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رجسٹری کی نقل فوری دستیاب ہو گی۔ پرچہ رجسٹری اور فرد کے انتقال کے اندراج کے معاملات میں دھوکہ دہی کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا۔ ای رجسٹریشن ہیلپ ڈیسک کی مدد سے شہریوں کے مسائل کو بھی موقع پر ہی حل کیا جاسکے گا۔