عامر لیاقت کا پوسٹمارٹم ہوگا یا نہیں؟فیصلہ ہو گیا

Aamir Liaquat Hussain postmartam
کیپشن: Aamir Liaquat Hussain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پولیس سرجن کراچی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر قبر کشائی کا حکم دیدیا، عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم 23 جون کو ہو گا۔

عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کب ہوگا؟ جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس سرجن نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کا حکم دیدیا ہے۔  پولیس سرجن کراچی کی جانب سے عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ 

 ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس سرجن نے عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے 23 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔ 

 یاد رہے کہ9 جون کو اچانک اپنے گھر میں مردہ پائے جانے والے عامر لیاقت کو کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer