ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ ٹیم پاکستان کب آئے گی؟

انگلینڈ ٹیم پاکستان کب آئے گی؟
کیپشن: Pakistan vs England
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کی تصدیق ہوگئی ۔
کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق  انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبرکے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔یادرہے پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔سیریز کے لیے میچزلاہور،راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پرغور کیاجارہا ہے۔
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے اور اس حوالے سے پی سی بی اورانگلش بورڈ کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے اور سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر