ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری سےمتعلق عدالت کا اہم فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری سےمتعلق عدالت کا اہم فیصلہ
کیپشن: Islamabad High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کےخلاف بیانات اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنےکی درخواست منظورکرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمان مزاری کے خلاف اداروں کے خلاف بیانات اور نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

ایمان مزاری نے عدالت میں معافی مانگ لی۔عدالت نے ایمان مزاری سے استفسار کیا کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے انہیں ایسے ریمارکس نہیں دینے چاہیے تھے۔

معافی طلب کرتے اور آئندہ ایسے الفاظ استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی پر عدالت نے کیس خارج کیا۔وکیل ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ہم تحفظات کے باوجود عدالتی ہدایت پرتفتیش کا حصہ بنے، پولیس کو کچھ بیان دے  رہے تھے وہ کچھ اور ہی لکھ رہے تھے، ہم نے پولیس کو کہا کہ  ہم  خود تحریری بیان جمع کرائیں گے، ہم نے توپہلے دن کہہ دیا تھا کہ جو لفظ بولا گیا اس کا کوئی جواز نہیں۔