ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان شوگر ملز کیس، شہبازشریف کو عدالت بڑاریلیف مل گیا

Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی، احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکیل نے دلائل کے مکمل کئے۔ شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ شہباز شریف کے نمائندے محمد نواز کو انکی جانب سے حاضری کے لیے مقرر کیا جائے ،شہباز شریف وزیراعظم پاکستان ہیں انہوں نے کبھی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا۔

نیب کے پراسکیوٹر نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کردی ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو مستقل حاضری معافی دینے کی ٹھوس وجوہات نہیں ہیں،شہباز شریف کا حاضری معافی کی درخواست میں میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی نہیں دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔