بیگم پورہ کچی آبادی میں دھماکہ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

بیگم پورہ کچی آبادی میں دھماکہ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
Sewerage blast

شاہد ندیم سپرا: بیگم پورہ کچی آبادی میں سیوریج کی پائپ لائن میں دھماکے سے سڑک پر گڑھے پڑ گئے، دو روز گزرنے کے باوجود گٹروں کے ڈھکن مرمت نہ کئے جا سکے۔

 بیگم پورہ کچی آبادی میں گٹروں میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کی وجہ سے گلی اور گٹر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکین کہتے ہیں کہ دو روز گزرنے کے باوجود گلی اور گٹروں کی مرمت کا کام نہیں کیا جا سکا ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن میں گیس بھرنے کی وجہ سے ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں لیکن واسا حکام کو درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی۔