ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈرپاس میں گھسنے والاکنٹینرپھنس گیا

 انڈرپاس میں گھسنے والاکنٹینرپھنس گیا
کیپشن: truck stuck in underpass
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسنین ساجد: پابندی کے باوجود کیمپس انڈرپاس میں گھسنے والاکنٹینرپھنس گیا،انڈرپاس بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

کینال روڈ پر کیمپس انڈرپاس سے گزرتے ہوئے کنٹینر اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے انڈرپاس میں پھنس گیا،جس سے ٹریفک روانگی متاثر ہوگئی۔ بعدازاں سٹی ٹریفک پولیس اورکنٹینر کے ڈرائیور نے ٹائروں سے ہوا نکال کر کنٹینر کو انڈر پاس سے نکالا ۔کنٹینر کے نکلنے کے بعد انڈرپاس پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔

ادھر شمالی چھاؤنی  میں ٹریفک حادثے کے باعث نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، تیز رفتار ٹرالر نے نوجوان شخص کی جان لے لی، تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر ماری پھر ٹرالر کے ٹائر کے نیچے نوجوان کا سر کچل دیا۔
ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار  ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم لاہور شمالی چھاونی پولیس نے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لیے لیا۔ شمالی چھاؤنی پولیس نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے گھر والوں کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer