ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج شہر کا موسم کیسا ہے۔۔۔

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین اولکھ) لاہور شہر کا موسم گرم اور خشک ہے، موجودہ درجہ حرارت 31 کم سے کم 29 زیادہ 39 ریکارڈ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور شہر کا موسم گرم اور خشک ہے،  محکمہ موسمیات کی جانب سے درجہ حرارت 31 کم سے کم 29 زیادہ 39 ریکارڈ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پارہ مزید چڑھنے کا بھی امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد جبکہ ہوا 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ہوا میں آلودگی میں کمی سے شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 41 اور آب و ہوا خوشگوار  ہے ۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات بارشیں برسانے والا سسٹم پنجاب پہنچے گا جو پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں برسانے کا باعث بنے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں مون سون سپیل شروع ہوگا ،جولائی کے پہلے ہفتے اچھی بارشیں ہوں گی جبکہ مون سون کا سپیل اگست کے پہلے ہفتےتک وقفے وقفے سے بارشیں برسائے گا۔