ریلوے آپریشن میں بوگیوں کی قلت

ریلوے آپریشن میں بوگیوں کی قلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: منسٹری آف ریلوے کا ایک مرتبہ پھر بوگیوں کی خریداری کا فیصلہ، نئی ہائی سپیڈ بوگیوں کے حصول کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کر دیا۔

ٹینڈر کے مطابق پہلے مرحلے 230 بوگیاں خریدی جائیں گی، اکانومی کلاس کیلئے اوراے سی سٹینڈرڈ کی 80،80 اور پارلر کار 30 بوگیوں کی خریداری کی جائے گی، سامان کی ترسیل کیلئے 20 لگیج وین اور 20 بریک وین خریدی جائیں گی۔  ریلوے حکام کے مطابق ملکی و غیر ملکی کمپنیوں سے 20 اگست تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔بوگیوں کی خریداری پیپرا رولز کے مطابق دو لفافہ جاتی طریقہ کار کے تحت ہوگی، ریلوے ماہرین کے مطابق ریلوے ورکشاپس میں عملہ اور جدید مشینری ہونے کے باوجود ریلوے حکام نے پرائیویٹ سیکٹر سے بوگیوں کے حصول کا فیصلہ کیا ہے۔

 6 ماہ قبل بوگیوں کی خریداری کیلئے بھی ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، جسے وزیر ریلوے نے کمپنیوں کی عدم دلچسپی اور کرپشن سے بچنے کیلئے منسوخ کر دیا تھا، ماہرین کے مطابق ریلوے ورکشاپس میں بوگیوں کی تیاری ممکن ہے اس کے باوجود بوگیوں کی مارکیٹ سے خریداری سمجھ سے باہرہے۔

Shazia Bashir

Content Writer