لاہور ائیر پورٹ میدان جنگ بن گیا

 لاہور ائیر پورٹ میدان جنگ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ائیربلیو کی کراچی جانے والی پرواز آٹھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار، مشتعل مسافروں نے روانگی لاؤنج میں ائیربلیو کی علامتی نماز جنازہ ادا کی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔لوڈ شیڈنگ سے تنگ لاہوریوں کیلئےخوشخبری

تفصیلات کے مطابق ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401 کو صبح ساڑھے آٹھ بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا، لیکن جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ پرواز کو بروقت کراچی نہیں بھجوا سکی، جبکہ مسافروں کو اس مسئلے سے مسلسل بے خبر رکھا گیا، جس پر انتظار کی سولی پر لٹکے مسافر مشتعل ہو گئے، جنہوں نے لاہور ائیر پورٹ کے روانگی لاؤنج میں احتجاج کرتے ہوئے اسے میدان جنگ میں تبدیل کر دیا، مشتعل مسافروں نے ایئربلیو انتظامیہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نعرے بازی کی، مشتعل مسافروں نے ائیربلیو کے خواتین عملے کو بھی گھیر لیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔ شوہر نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بیوی کو زخمی کردیا مگر کیوں۔۔۔۔جانیئے

مسافروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ائیربلیو کے مہنگے ٹکٹ خریدے اور صبح چھ بجے سے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔