ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوہری ملازمت رکھنے والا محکمہ بلدیات کا افسرعمران خان  سیال معطل 

دوہری ملازمت رکھنے والا محکمہ بلدیات کا افسرعمران خان  سیال معطل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دوہری ملازمت رکھنے والے محکمہ بلدیات کے افسرعمران خان سیال کو معطل کردیا گیا ۔ 

عمران سیال بیک وقت محکمہ بلدیات اور محکمہ تعلیم کے ملازم پائے گئے ۔ عمران خان  سیال کے بیک وقت دو سرکاری تنخواہوں کے بئنک اکائونٹ  نکلے ۔ عمران خان سیال محکمہ بلدیات میں بھی دو اہم عہدوں پر براجمان رہے ۔ 

عمران خان سیال ٹائون افسر ٹائون کمیٹی باڈہ ضلع لاڑکانہ تعینات تھے ۔ چیف میونسپل افسر میونسپل کمیٹی پیر جو گوٹھ کنگری کا اضافی چارج عمران خان سیال کےسپرد تھا ۔

محکمہ بلدیات سندھ نے عمران خان سیال کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عمران خان سیال کو محکمہ بلدیات میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔