ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے نے  24 جولائی تک بلوچستان میں مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے نے  24 جولائی تک بلوچستان میں مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ڈی ایم اے نے  24 جولائی تک بلوچستان میں مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب، شیرانی، لورالائی، دکی، ہرنائی، سبی، بارکھان، موسیٰ خیل، خضدار، نصیر آباد، جعفر آباد اور جھل مگسی میں بارش کا امکان ہے، ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ دریائے ناڑی بولان،دریائے لہڑی میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ 

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ عوام بارش کے دوران غیر ضروری سفر، برساتی ندی نالوں اور کمزور پلوں سے گزرنے سے گریز کریں۔ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔