سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر شفقت علی خان کی ملاقات ہوئی ۔
اسحاق ڈار نے پاکستان، یو اے ای برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ یو اے ای کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ اس کے علاوہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ۔
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ۔ سفیر شفقت علی خان کو ہر شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔