ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اہم زرعی پروٹوکول پر دستخط

وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اہم زرعی پروٹوکول پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اہم زرعی پروٹوکول پر دستخط کردیے گئے ۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے پروٹوکول پر دستخط کیے۔ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا کی درآمد سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔ 

پروٹوکول کے تحت کینیڈین کینولا کی درآمد کے لیے فائٹو سینیٹری تقاضے مقرر کیے گئے۔ معاہدہ خوراک، جانوروں کی خوراک اور پراسیسنگ کے لیے کینولا کی درآمد سے متعلق ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان اور کینیڈا کے زرعی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔ 

دونوں ممالک نے زراعت اور تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔