ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

ایران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ۔ 

پاکستان کے ایران میں سفیر عمران احمد صدیقی نے تہران میں وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں خطے کی تازہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔