ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور پاکستان، کینیڈا تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ ا س موقع پر مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔ 

کینیڈا کی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی ۔ 

پاکستان اور کینیڈا کی جانب سے دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔