ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی سال2025-26 :امریکا پاکستان کی بڑی برآمدی منڈی، 2 ارب 86 کروڑ ڈالر کی پاکستانی اشیا بھجوائی گئیں

مالی سال2025-26 :امریکا پاکستان کی بڑی برآمدی منڈی، 2 ارب 86 کروڑ ڈالر کی پاکستانی اشیا بھجوائی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: مالی سال 2025-26 کے دوران امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی رہا، جہاں 2 ارب 86 کروڑ ڈالر مالیت کی پاکستانی اشیا برآمد کی گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کی مجموعی برآمدات میں امریکا کا حصہ تقریباً 20 فیصد رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق چین 9 فیصد حصے کے ساتھ پاکستان کا دوسرا بڑا برآمدی شراکت دار جبکہ برطانیہ 7 فیصد حصے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ مالی سال 2025-26 میں برطانیہ کو 1 ارب 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، اسپین کو 1 ارب 37 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، نیدرلینڈز کو 94 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور جرمنی کو 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کی پاکستانی مصنوعات برآمد کی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا، برطانیہ، اسپین، نیدرلینڈز اور جرمنی پاکستان کی سرفہرست پانچ برآمدی منڈیاں رہیں، جن کا مجموعی برآمدات میں تقریباً نصف حصہ تھا۔ ان ممالک کے ساتھ مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی تجارتی شرائط بھی سازگار رہیں۔

دوسری جانب مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو سب سے زیادہ تجارتی خسارہ چین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ برداشت کرنا پڑا۔ چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 16 ارب 85 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات کے ساتھ 6 ارب 25 کروڑ ڈالر، سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب 36 کروڑ ڈالر، قطر کے ساتھ 3 ارب 26 کروڑ ڈالر اور سنگاپور کے ساتھ 2 ارب 23 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی برآمدات کا بڑا حصہ بدستور چند بڑی عالمی منڈیوں پر مرکوز ہے، جبکہ امریکا پاکستانی برآمدات کے لیے سب سے اہم عالمی منڈی کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔