سٹی 42 : ایم ڈی واسا غفران احمد کی جانب سے نشیبی علاقوں کے دورے کیے گئے ۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے قرطبہ چوک کا دورہ کیا، ایم ڈی واسا غفران احمد نے نکاسی آب آپریشن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر گلبرگ عثمان بابر نے نکاسی آب آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے نکاسی آب آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں ۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ تمام انڈر پاسز اور شاہراہوں کو مکمل کلیئر کیاجائے۔
ایم ڈی واسا نے تمام مرکزی سیکنڈری اور ترتیری روڈز کو کلیئر کرنے کا حکم دیدیا ۔