ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوتوں پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار، ایف بی آر نے وضاحت جاری کر دی

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے نفاذ، تشخیص اور وصولی کے لیے "امپلی منٹیشن میٹرکس" بھی جاری کر دیا

جوتوں پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار، ایف بی آر نے وضاحت جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جوتوں کی سپلائی پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کا طریقہ کار باقاعدہ طور پر واضح کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب سیلز ٹیکس کا اطلاق ریٹیل قیمت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے پاکستان فٹ ویئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کے بعد اس حوالے سے ایک وضاحتی جنرل آرڈر جاری کیا ہے۔

 جنرل آرڈر کے مطابق ڈیجیٹلی انٹیگریٹڈ اور پی او ایس کمپلائنٹ ریٹیلرز کے ذریعے ہونے والی فروخت کو دستاویزی اور قابل تصدیق تصور کیا جائے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سپلائی چین کے ذریعے ہونے والی تمام فروخت کو الیکٹرانک نظام کے تحت مانیٹر اور تصدیق کیا جائے گا تاکہ ٹیکس کی وصولی میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وضاحت میں مزید کہا گیا ہے کہ برانڈ اونرز یا مینوفیکچررز عموماً مصنوعات کی حتمی ریٹیل قیمت مقرر نہیں کرتے، بلکہ اس کا تعین ریٹیلر کرتا ہے، اسی بنیاد پر سیلز ٹیکس کا اطلاق بھی کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے نفاذ، تشخیص اور وصولی کے لیے "امپلی منٹیشن میٹرکس" بھی جاری کر دیا ہے، جبکہ واضح کیا ہے کہ جنرل آرڈر کی تشریح یا اس کے نفاذ سے متعلق کسی بھی سوال کی وضاحت صرف ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔