سٹی 42: جماعت اسلامی نے عوامی مسائل کے حل ممبرز کنونشن کا انعقاد ہوا،پی پی 166 میں 16 یونین کونسل کے 100 سے زائد ممبران نے حلف لیا
تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی نے کی،نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور امیر لاہور ضیاء الدین انصاری نے شرکت کی
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہاشہر کے ہر علاقے میں عوامی کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں،حافظ نعیم الرحمن کے انقلابی وژن پر عوامی سطح پر منظم جدوجہد آغاز کردیا ہے ۔
لاہور کے شہریوں میں عوامی کمیٹیوں کے قیام پر جوش و خروش دیکھنے کو ملا ۔جماعت اسلامی عوامی خدمت کو سیاست کا اصل مقصد سمجھتی ہے۔ہم اقتدار کے بجائے کردار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔تاکہ عوام کے بنیادی مسائل پانی، بجلی، گیس، صفائی، تعلیم، صحت – کو مقامی سطح پر حل کیا جا سکے۔


